امریکہ سے فوری بات چیت ممکن

مشرق وسطیٰ کشیدگی، امریکہ سے فوری بات چیت ممکن نہیں، ایران

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں بدترین کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایران نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ سے فوری بات چیت ممکن نہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ماحول نظر نہیں آتا کہ اومان کی مدد سے امریکہ کے ساتھ کوئی رابطہ یا بات چیت کی جا سکے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اومان کے دارالحکومت مسقط میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراسس جس کا آغاز ہوا تھا مخصوص حالات کی وجہ سے رک چکا ہے، کیونکہ خطے میں جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے اس میں اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ ان حالات میں امریکہ سے فوری بات چیت ممکن نہیں ہے۔
ایرانی ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جون میں اومان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہو چکے ہیں، اگرچہ ایران اور امریکہ کے باہمی سفارتی تعلقات نہیں ہیں بلکہ معاملات مخاصمت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے ایران نے اسرائیل پر 200 بیلیسٹک میزائل فائر کئے تھے، جس میں اسرائیل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، اس حوالے سے اسرائیل نے دبے الفاظ میں خود اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کا نام پختونخوا رکھنے کی تجویز پیش