اسرائیلی فوج کی بمباری سے 51لبنانی

اسرائیلی فوج کی بمباری سے 51لبنانی شہید، 174 زخمی

ویب ڈیسک: عالمی قوانین ہوا میں اڑا تے ہوئے اسرائیلی فوج کی بمباری سے 51لبنانی شہید جبکہ اس دوران 174 افراد زخمی ہو گئے۔ صیہونیوں نے تمام تر بین الاقوامی جنگی قوانین اور عالمی قیادت کے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں ماؤنٹ اور نباتیہ پر وحشیانہ فضائی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
ذرائع کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 جبکہ بقیہ افراد دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری کی زد میں آ کر شہید ہوئے۔ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کیونکہ بمباری سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے 51لبنانی شہید ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ 174 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی وحچی فوج نے نباتیہ کے ایک بازار کو اس وقت نشانہ بنایا جب شہری خرید و فروخت میں مصروف تھے، 174 میں سے زیادہ تر زخمی اسی مقام کے بتائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے شمال اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جیسا کہ وہ ہر بار کہتے آ ئے ہیں کہ ہمارا مقصد شہریوں کو نشانہ بنایا نہیں، ویسا اب کی بار بھی بیانیہ گڑھا جا رہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ حزب اللہ تھا، عام شہری نہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس لائنز پر حملہ ،4پولیس اہلکار شہید،5دہشت گرد ہلاک