پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ سے بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ سے بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہو گئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ صیہونی کارروائی کے دوران 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔
ذرائِع کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں سکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ سکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ صیہونی بربریت سے کیمپ میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسائے۔ اس دوران 4 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب جنین میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 18 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا تھا، ایک اندازے کے مطابق صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کی اس کارروائیوں کے بدلے حماس اور حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماوں کا عمران خان سے ملاقات کامطالبہ مسترد