جبالیہ میں حماس کے حملے

جبالیہ میں حماس کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: جبالیہ میں حماس کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، ان کی ہلاکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ہے۔ حماس نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کردی، اس دوران کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جبالیہ میں حماس کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، اس دوران صیہونیوں کی 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد ان پر فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا، اس کارروائی میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
دوسری جانب جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ امداد پر مکمل بندش کے باعث علاقے میں ہر سو بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال دیئے۔ اس علاقہ میں لوگوں نے امداد کیلئے کوشش کی لیکن گزشتہ روز امداد کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کر کے 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔
مصنوعی بھوک کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے لیکن اسرائیلی اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں اور اشیائے خوردونوش کی رسد کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں.

مزید پڑھیں:  اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے