اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز

اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز دریافت کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز دریافت کرنے کا اعلان، حملے کا ایک بار پھر امکان پیدا ہو گیا ہے، لوکیشن بھی بتا دی جس کے باعث اب جاری لوکیشن کے باسی خطرے میں پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں 800 میٹر تک پھیلے ایک زیرزمین کمپلیکس کو دریافت کر لیا ہے۔ سرنگ میں موجود اس ہیڈ کوارٹرز کو حزب اللہ کا رضوان یونٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے طور پر استعمال کرتا تھا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دریافت شدہ ہیڈ کوارٹر رہائشی محلے کے قلب میں واقع ہے، اور اس میں جدید جنگی ذرائع اور دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، اسے مستقبل کی کارروائیوں میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز دریافت کرنے کا اعلان، حملے کا ایک بار پھر امکان پیدا ہو گیا ہے، لوکیشن بھی بتا دی جس کے باعث اب جاری لوکیشن کے باسی خطرے میں پڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق