عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر بننے کا خواب ادھورا، نام فہرست سے باہر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر بننے کا خواب ادھورا ، نام فہرست سے باہر کر دیا گیا۔ ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں سابق وزیراعظم کا نام شامل نہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں۔ آکسفورد یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔
چانسلر شپ کے خواہشمند امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے بتایا کہ عمران خان کی میڈیا اور آکسفورڈ کی چانسلر شپ کی مہم کرنے کیلئے دو تین لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو لابنگ فرم کی خدمات کے حصول پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیونکہ میں نے اس کیلئے کسی سے پیسے نہیں لیے، یورپ میں مہم شروع ہوگی تو یورپین ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سعودی ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے