درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاورہائیکورٹ: امن و امان کی خراب صورتحال کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔
پشاور بار کونسل کی جانب سے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اور وزارت داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں امن اومان کی صورتحال ابتر ہے، خصوصا جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
حال ہی میں جوڈیشل افسران پر حملے ہوئے، امن وامان کی بدترین صورتحال سے ٹانک اور وزیرستان سے عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کی گئیں۔
درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کرم میں آئے روز نہتے عوام پر حملے ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ناکام ہوچکے ہیں، فریقین امن امان کی ابتر صورتحال میں بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ناقص صورتحال کیخلاف درخواست 17 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقر رکر دی۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالت کیلئے مخالفت پسند ونا پسند کی بنیاد پرہے،بلاول بھٹو