اسحاق ڈار اور جے شنکر کی ملاقات

اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر معمولی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سنے دیے گئے ظہرانے میں اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست پر ظہرانے کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کو ایک ساتھ بٹھایا گیا ،اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جارہا۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔
جے شنکر نے مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف عاصم منیر سے بیلا روس کے وزیراعظم کی ملاقات