اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین بل

خیبر پختونخوا اسمبلی :اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین بل 2024متفقہ طورپر منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میںاسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین بل 2024متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ۔
تفصیلات سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین بل 2024ایوان میں پیش کیا گیا جس کی متفقہ طورپر منظوری دی گئی ۔
اس موقع یر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین سروس کے شرائط و ضوابط بل کا سب کو کریڈٹ جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اپنے لامتناہی اختیارات کی قربانی دی، 51سال کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ رولز بنا کر ہم سب نے اہم کام کیا ۔
صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ 40ممبران نے اس بل پر دن رات کام کیا، اسمبلی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس، جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری