کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح

وزیراعلیٰ علی امین کا جلوزئی کا دورہ ،کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلوزئی نوشہرہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ سکیم ( رہائشی اپارٹمنٹس) کا افتتاح کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلوزئی ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ سکیم (رہائشی اپارٹمنٹس)کا افتتاح کیا ۔
150کنال رقبے پر محیط ہاؤسنگ سکیم کا تخمینہ لاگت 3300ملین روپے ہے سکیم کے تحت 1320کم لاگت اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
سکیم میں ہر اپارٹمنٹ کا کورڈ ایریا 780مربع فٹ ہے،50 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد سکیم سے مستفید ہونے کے اہل ہیں۔
ہر اپارٹمنٹ پر وفاقی حکومت کی طرف سے 3 لاکھ جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے 4 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم میں سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا جس کا تخمینہ لاگت 17کروڑ روپے ہے۔
سپورٹس کمپلیکس اسکواش کورٹ، فسٹال گرانڈ، مصنوعی ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس پر مشتمل ہے۔
500 میٹر طویل جاگنگ ٹریک بھی منصوبے میں شامل ہے۔ سنٹرل پارک کا کل رقبہ 42 کنال، کھیلوں کی سہولیات کے لیے مختص رقبہ 8 کنال ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت عمران خان کاطبی معائنہ کروانےپرتیار،پی ٹی آئی کااحتجاج موخر