وفاقی کابینہ کا اجلاس

آئینی ترامیم :وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
ادھر لاہور میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن ، اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت اہم رہنما 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودوں کا جائزہ لیں گے اور اتفاق رائے کا بھی امکان ہے۔
حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت ہی ترامیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے میزائل حملے میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک، ذرائع