44 2

وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں پی ٹی آئی ممبران سندھ اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں پی ٹی آئی ممبران سندھ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر بحری امور سید علی زیدی اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود۔ ممبران صوبائی اسمبلی میں عمر عماری، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، ارسلان تاج حسین، بلال احمد، سید فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، جمال الدین صدیقی، کریم بخش گبول، محمد علی عزیز، میر رمضان، شہزاد قریشی، ملک شہزاد اعوان، ربستان خان، سید احمد، شاہ نواز جدون، محمد اسلم ابرو، شہریار خان، عدیل احمد، راجہ اظہر خان، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، طاہرہ دعا بھٹو، سدرہ عمران، ڈاکٹر سیما ضیا، رابعہ اظفر شامل۔اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا۔ حالیہ بجٹ تجاویز، کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اجرا پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کے عوامی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا اولین مشن ہے۔ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کاحل یقینی بنانے میں متحرک کردار ادا کریں۔ اراکین اسمبلی نے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع