n00868366 b

سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ ‏نے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر دیا،‏اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا،‏عمران فیروز ملک نےمقدمہ اندراج سے متعلق سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،‏ہمیں انکوائری پر نہیں، عمران فیروزایڈووکیٹ کے مطابق صرف مقدمہ اندراج پر اعتراض ہے، ‏اس فیصلے کے کچھ دیگر پہلو بھی ہیں، ‏ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ ‏یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے، ‏ایف آئی اے کو پہلے انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نجی سکول و ہسپتالوں پر ٹیکس پختونخوا میں سندھ سے کم رکھے گئے ہیں، مزمل اسلم