shafqat mehmood

حکومت ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملے پر غورکررہی ہے – وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اسکولز کھولنے کے معاملے پر اعلی سطحی اجلاس،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سے غورکررہی ہے،تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا ایجنڈا فتنا پھیلانا ہے، حکومت انہیں اندر ہی رکھے گی، رانا ثناء اللہ

اس معاملے پر وزارت صحت کیساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور این سی او سی کے ڈیٹا کو بھی مدنظررکھا ہوا ہے،چاہتے ہیں تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو.

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کارکردگی پر کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

ان کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولز کھلنے پر70فیصد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پررضا مندی ظاہر کی۔