وزارت خزانہ نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز موصول ہونے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز موصول ہونے کی تصدیق کر دی، وزارت خزانہ کے مطابق امداد کے زمرے میں ملنے والی رقم کوڈ 19 اور ترقیاتی پالیسی کی مد میں دی گئی،رقم کی ادائیگی ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے کی گئی ہے،

وزارتِ خزانہ کا ٹویٹ میں کہا کہ حکومت پاکستان مشکل حالات اور موجودہ سنگین صورتحال میں امداد کی فراہمی پر شکر گزار ہے۔