12 7 2020 CM Photos chairing a meeting regarding developmental projects 1594614065

کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا- وزیر اعلی خیبرپختونخوا

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے متعلق اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو موثر اور مضبوط بنانے کے لئے نیا قانون اور رولز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے شعبہ تفتیش کومضبوط بنانے کے لئے مستقل ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ۔ ادارے کو غیر جانبدار بنانے کے لئے اس کی انتظامی تشکیل نو کا فیصلہ۔اجلاس کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے اینٹی کرپشن کی مجموعی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ اینٹی کرپشن روزانہ کی بنیادوں پر اوسطا پانچ کیسز نمٹاتی ہے، گذشتہ دو سالوں کے دوراں مختلف نوعیت کے 6008 شکایات نمٹائی گئیں، گذشتہ دو سالوں کے دوراں 2079 اوپن انکوائریز نمٹادی گئیں ہیں، سال 2016 میں کیسز نمٹانے کی شرح 35 فیصد تھی، سال 2019 میں کیسز نمٹانے کی شرح بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی، گذشتہ دو سالوں کے دوراں ادارے نے 25 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گا، کرپٹ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بااختیار اور مضبوط بنائے جائے گا، کرپشن ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، اینٹی کرپشن کے نئے قانون میں پلی بارگین کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، نئے رولز میں شکایات اور انکوائریز نمٹانے کے لئے ٹائم لائنز مقرر کئے جائیں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کاروائیوں اور کارکردگی کے بارے میں وائٹ پیپر شائع کیا جائے.

مزید پڑھیں:  مردان دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی