107818399 gettyimages 1077013004

پاکستان ایک روزحقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ایک روزحقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائواجداد کا ہمیشہ یہ خواب تھا، کہ پاکستان کو ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے، جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور کسی رنگ ونسل سے قطع نظر ریاست ہرایک کا تحفظ کرے، معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقے کوغربت کے چنگل سے نکالنے اور انہیں قومی ادارے میں لانے کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا، جس طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست ”ریاست مدینہ”میں کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات