EfnjDZ5WsAAQLmC

ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایم ایل ون (مین لائن ون) منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ و سینیئر افسران شریک

وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے، پراجیکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے مقرر کردہ ٹائم لائنز، اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبے کے ثمرات پر تفصیلی بریفنگ

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے نہ صرف ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا بلکہ اس منصوبے پر عمل درامد سے ہنرمندوں اور تربیت یافتہ افراد کے لیے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی عمل کو فروغ ملے گا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ایم ایل ون منصوبے سے کاروباری برادری کے لیے جہاں کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں گی وہاں کاروباری لاگت میں واضح کمی واقع ہوگی۔

ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا،ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین میں ہمارے پیش نظر عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے.