WhatsApp Image 2020 08 20 at 7.17.29 PM 1

کسٹمز کلیکٹریٹ انفورسمنٹ نے 6.2 کلو گرام سونا افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی

ویب ڈیسک (پشاور): کسٹمز کلیکٹریٹ انفورسمنٹ نے طورخم بارڈر پر ایکسپورٹ ٹرمینل سے 6.2 کلو گرام سونا افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جن گاڑیوں سے سونا پکڑا گیا ہےان میں کیلے اور کیمیکل افغانستان ایکسپورٹ ہو رہا تھا ۔ پکڑے گئے سونے کی مالیت ساڑھے 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔کارروائی میں چار افغان باشندوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ کسٹم حکام اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کی خدمات بھی لے رہے ہیں جس کا مقصد سونے سے حاصل ہونے والی رقم کو تو کہیں دہشتگردی میں استعمال نہیں کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات، عدالت کا حکومت سے جواب طلب