imran

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بیمہ صحت پروگرام فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم رکھا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے اپنے صوبے کے شہریوں کومعاشی مشکلات کے باوجود دس لاکھ روپے فی خاندان یکساں صحت بیمہ دینے پرخیبرپختونخواکی حکومت کومبارکباد دی ہے،
انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے وژن کے تناظر میں یہ جرأت مندانہ اقدام کیا گیا ہے اور یہ فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے، یہ پالیسی صرف چند ترقی یافتہ ممالک میں ہے اور امریکہ میں بھی یہ پالیسی نہیں ہے،اس اقدام میں پہل کرنے پر خیبرپختونخوا کی حکومت پر فخر کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ، دیگر صوبے بھی اس کی پیروی کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت وفاق کی سطح پر اسی طرح کے اقدامات کریں گی-

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ، بچی سمیت 3 افراد جھلس گئے