download 104

وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی این آر او نہیں دیںگے،وفاقی وزیر ریلوے

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، آج راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مین لائن ون منصوبہ لوگوں کےلئے روزگار کے بے انتہا مواقع پیدا کرے گا، ایک سوال کے جواب میں اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی شخص کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اس سے پہلے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبے مکمل کرلئےگئے ہیں، راولپنڈی میں شہریوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کےلئے متعدد نئے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں-

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے،وزیر دفاع