Terrorism 1280x720 1

پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف بڑا اقدام

ویب ڈ یسک:پاکستان نے داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشتگرد عناصر پر سخت پابندیاں عائد کر دیں، القاعدہ،داعش اور طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020ء کو اجراء کیا گیا،
نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم تنظیموں، دہشتگرد عناصر کے تمام اثاثے، کھاتے فلفور منجمد کرنے کا حکم، اقدام کے تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط کر لیے گئے۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی اور بیرون ملک سفر پر پابندی عائد، کالعدم دہشتگرد تنظیموں والے افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی مکمل پابندی عائد، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیاں کی کمیٹی نے دہشتگردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی۔
اقوام متحدہ پابندیوں کی کمیٹی نے متعلقہ دہشتگرد تنظیموں کے افراد کو دہشتگردی میں ملوث قرار دیا، سابق طالبان حکومت کے وزراء، گورنر اور رہنما بھی دہشتگردی کی مصدقہ فہرست میں شامل، پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست میں شامل۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ محمد سعید، مولانا محمد مسعود اظہر، ملا فضل اللہ  (عرف ملا ریڈیو)، ذکی الرحمان لکھوی پر پابندی، محمد حیحیٰ مجاہد، انٹر پول کو مطلوب عبدالحکیم مراد پر بھی پابندی میں توثیق کر دی گئی، کالعدم تحریک طالبان کا نور ولی محسود، ازبکستان آزادی تحریک کا فضل رحیم شامل،
طالبان سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی، خلیل احمد حقانی، یحی حقانی بھی شامل، محمد سلیم حقانی، نصیر الدین حقانی، سعید محمد حقانی، سراج الدین حقانی، جلال الدین حقانی شامل، بھارتی مہاراشٹرہ کا داؤد ابراہیم کاشکر، ہمراہ دیگر عہدیداروں پر بھی پابندی اور فہرست میں شامل، کالعدم تحریک طالبان، لشکر طیبہ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، تنظیموں کی قیادت بھی شامل، تحریک طالبان پاکستان کا ذیلی گروپ طارق گیدار گروپ کے تمام عہدیداران پر پابندیوں کی توثیق کر دی گئی۔
حرکت المجاہدین، الرشید ٹرسٹ پاکستان، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان پر پابندی میں توثیق کر دی گئی، تنظیم جیش المہاجرین الانصار، تمام عہدیداران بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل، کالعدم جماعت الاحرار، خطبہ امام البخاری تنظیم، رابطہ ٹرسٹ لاہور تمام عہدیداران پر بھی پابندی عائد، ریوائیول آف اسلامک ہیریٹیج سوسائٹی پاکستان بشمول عہدیداران بھی پابندی کی فہرست میں شامل، الحرمین فاونڈیشن اسلام آباد پاکستان، حرکت الجہاد اسلامی پاکستان، اسلامی جہاد گروپ پاکستان پر پابندی،ازبکستان اسلامی تحریک، داعش عراق، روس کیخلاف امارات قفقاض تنظیم، چین کی مسلم آزادی تنظیم کے عبدالحق اوگر۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ، سرچ آپریشن شروع