103344537 3e0fb451 b74e 4b12 91ba 471d776b86c2

سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اولین ترجیح ہے- شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت پاک چین کی لازوال دوستی کو مزید مستحکم اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ چین کے صوبے حینان میں ایک ملاقات کے دوران کہی، فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال جاری پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے منصوبوں کی بروقت اور تیزی سے تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہےاور اپنے چینی ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوربھارت کی ہندوتو پالیسی سے آگاہ کیا جس سے خطے میں امن و سلامتی کوشدید خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی اختلافات پر عمران خان پریشان، دونوں گروپس طلب