unnamed 50

پاکستان اور چین خطے میں امن اور ترقی کے لئے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔چینی صدر کا پاکستان کے نام خط میں پیغام

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چین کے صدر شی جن پنگ نے خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک خط میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دونوں خطے میں امن اور ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں باقاعدگی کے ساتھ دوستانہ مشاورت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو تیزی سے فروغ دینے کے حوالے سے ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے سی پیک کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی مشترکہ مشاورت کے طریقہ کار کی دوسری کانفرنس کے حوالے سے لکھے گئے مبارکباد کے ایک خصوصی خط کے جواب میں کیا۔