55b4176ce6b6c

پاکستان بھر کے سیاحوں نے خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقامات میں ڈیرے ڈال دیے ہیں

ویب ڈ یسک (پشاور) ۔ خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات پر کھڑکی توڑ جیسی صورت حال، صوبہ کے بالائی 6 اضلاع میں سیاحوں کی غیر معمولی تعداد میں آمد، پاکستان بھر کے سیاحوں نے خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقامات میں ڈیرے ڈال دئے ہیں۔
13 اگست سے لیکر 21 آگست تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 27 ہزار 995 سیاح،خوب صورت مقامات سے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ میں محکمہ سیاحت کے مرتب کردہ اعداد و شمارکے مطابق سب سے زیادہ سیاحوں نے ایبٹ آباد کا رخ کیا، ایبٹ آباد میں 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر ضلع سوات میں 1 لاکھ 89 ہزار 596 سیاح آئے ہیں، 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا ۔
لوئر چترال میں 9800 اور لوئر دیر میں 3460 سیاحوں نے سیر سپاٹے کئے اپر دیر میں 3389سیاحوں نے سیر کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ثابت ہوچکا،الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلےکی غلط تشریح کی،جسٹس اطہرمن اللہ