چجحینا 2

بھارت کا پاکستان چین اقتصادی راہداری کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بھارت کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بھارت کی ناکام کوششوں کا ایک اور ثبوت قرار دیا ہے۔
آج ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان چین وزرائے خارجہ کے سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے دوسرے دور کے مشترکہ اعلامیے پر بھارت کی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان کے بلاجواز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ترجمان کا بیان جس میں انہوں نے جموں اور کشمیر کو بھارت کا نام نہاد ‘اٹوٹ انگ’ سمجھنا اور اسے ‘اندرونی معاملہ’ قرار دینا مضحکہ خیز ہے اور یہ تاریخی اور قانونی حقائق اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے جموں وکشمیر اور اسکے ان حصوں جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ ہیں کے بارے میں اپنے مفادات پر مبنی بیانات بالکل بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھارت کا کوئی تاریخی، قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر بشمول بھارت کے غیرقانونی قبضے میں موجود حصوں سے متعلق بھارت کے خودساختہ دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں۔ اور ترجمان نے کہا کہ بھارت جھوٹے دعووں کی تکرار سے حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتا اور نہ ہی دنیا کی توجہ اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے ہٹا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کی بجائے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کرنی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو فوری طور پر جموں وکشمیر پر اپنا غیر قانونی اور جبری قبضہ ختم کرنا چاہیے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت منصفانہ اور غیر جانبدرانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنا حق خودارادیت دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا