pakistan army teams busy in assisting civil administration in providing relief to people in distress 1598384823 9505

کراچی کور کو آرمی چیف کا فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم

ویب ڈیسک(راولپنڈی): آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن تیز کیا جائے جب کہ مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں اور کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر سےقومی خزانے کو 850ارب کا نقصان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی اور رینجرز کی 70 ٹیمیں کراچی میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں اور آرمی کی ٹیمیں قائد آباد کے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  محرم الحرام :پشاور پولیس کی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تیاریاں مکمل