dengueachill

عدالت کا ضلعی انتظامیہ پشاور کو ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں میں سپرے کرنیکا حکم

ویب ڈیسک (پشاور): صوبے میں ڈینگی کے 29 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کوہستان میں چار کیسز پازیٹیو ائے ہیں،
جسٹس قیصر رشید کا استفسار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈی جی نے کہا تھا کہ 2020 ڈینگی کے حوالے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے, پشاور میں ڈینگی کی کیا صورتحال ہے؟
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ دو مشتبہ کیسز سامنے ائے جن کے رپورٹ نیگیٹیو ائے ہیں،
جسٹس قیصر رشید کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ڈینگی سے متعلق فریش رپورٹ ایک ماہ میں پیش کریں، عدالت کا ضلعی انتظامیہ پشاور کو ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں میں سپرے کرنیکا حکم دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ
مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم

درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت ڈینگی ٹیسٹ 250 روپے میں کرنے کا حکم بھی برقرار رکھیں، ڈینگی کیسز نہیں ہے اپ کیوں لوگوں سے ڈینگی ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں خدا سے خیر مانگیں ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔