news 1560781327 2816

پشاور میں معصوم بچی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں معصوم بچی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتارہوگیا، ملزم نے 2016 میں اپنی 4 ماہ کی بیٹی طفلکہ مناہل کو قتل کیا تھا، ملزم واردات کے بعد نامعلوم مقام منتقل ہوا تھا، ملزم کو اندرون شہر سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے، کارروائی تھانہ شاہ قبول پولیس نے کی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعات پر بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ انقلاب منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل