ISPR 4

سیکیورٹی فورسز کابلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن ،4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک(اسلام آباد) تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کابلوچستان کے ضلع اواران میں آپریشن ،4دہشت گرد ہلاک ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد.

آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں فائرنگ کےتبادلے کےبعد 4 دہشت گرد ہلاک،دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے،دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ،آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد،دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے.

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت