Eihvme7WoAAGRPR

پاک فوج علاقائی خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے-آرمی چیف

ویب ڈیسک(راولپنڈی): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ ، آرمی چیف نے جنگی مشقوں کا جائزہ لیا،آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف کا وی ٹی 4ٹینک کی کارکردگی پر اظہا راطمینان.

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر اظھار خیال کرتے ہوے کہا کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈ کور کی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے ،پاک فوج علاقائی خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے.