799006 1919007524

آئین پاکستان میں میڈیا کی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے صحافیوں کی حلف برداری تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ تاریخ میں مطلق العنان حکمرانوں نے ہمیشہ میڈیا پر پابندیاں عائد کیں، آئین پاکستان میں میڈیا کی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

پاکستان میں اب بھی صحافت آزاد نہیں۔ آزاد صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ آزاد صحافت غلط کاریوں اور کرپشن کو آشکار کرتی ہے۔ ہر شخص کو اپنی رائے قائم کرنے اور بولنے کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ قرآن پاک میں بھی معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار رائے کا ذکر ہے، عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں صحافت آزاد نہیں.

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ حلف کی پاسداری کریں اور دباؤ کے خلاف کھڑے ہوں۔ فعال، آزاد اور خود مختار میڈیا عوامی سروس ہے، باخبر شہری اور میڈیا گورننس کی خرابیوں اور احتساب کو یقینی بناسکتے ہیں.