751242 070502 updates

مردان میں ماں بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک (مردان): مردان میں ماں بیٹی کی ھلاکت کا ڈراپ سین، ایک ہفتہ قبل ماں بیٹی گھر کے اندر آگ لگنے سے جاں بحق ہوئی تھیں، ہوتی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق خاتون کو کرایہ پر مکان دلانےوالے ملزم محمد عرفان نے تمام راز اگل دئیے، ملزم کے خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، میری خاتون کے ساتھ شادی کی معاملہ پر تکرار ہوئی، ملزم کا کہنا تھا کہ میں پہلے سے شادی شدہ تھا، خاتون سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پٹرول سے کمرے میں آگ لگائی، آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی