swat

سوات ملم جبہ میں مقامی لوگوں نے ٹورزیم کمپنی پرہلہ بول دیا

ویب ڈیسک (سوات): سوات ملم جبہ میں درجنوں مقامی مشتعل لوگوں نے ٹورزیم کمپنی سیم سن کے املاک اور پارک پر ہلہ بول دیا، مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ سیم سن کمپنی ان کو زمینوں کی ادائیگی نہیں کررہی ہے، مینجر کے مطابق شرپسندوں نے ملم جبہ میں ہوٹل ریزارٹ اور پارک پر حملہ کرکے کروڑں کا نقصان کیا ہے، شرپسندوں کے خلاف مقامی تھانے میں رپورٹ کردی گئی ہے مگر پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے، امن امان کی خاطر شرپسندوں کے خلاف سیم سن کے سیکورٹی نے کوئی کاررائی نہیں کی ہے، کمپنی نے قانون او ضابطے کے مطابق کروڑوں روپے ادا کرکے زمین لے رکھی ہے، حکومت کمپنی کو سیکورٹی دینے کا پابند ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ