election commission and pti

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم، تحریک انصاف کے وکیل اور درخواست گذار اکبر ایس بابر کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 19 اکتوبر کو ہوگا، سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے خلاف شواہد کا جائزہ لیا، سکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ 22 اکتوبر کو جمع کرائے گی، سکروٹنی کمیٹی کو تحقیقات کےلئے چھ ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں 2014 سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات چل رہی ہیں، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے خلاف 2009 سے 13 تک کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف