علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج

علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان، کارکنوں سے واپس جانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنڈی نہ پہنچ سکے اور برہان انٹرچینج پر پھنس کر رہ گئے، اس دوران انہوں ںے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے واپس جانے کی ہدایت کردی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے برہان انٹر چینج سے آگے تحریک انصاف کے کارکنوں پر دوبارہ شیلنگ کی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی رش میں پھنس گئے تھے۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم پھر آئیں گے۔
ادھر برہان میں موٹروے بند ہونے اور پنجاب پولیس کی جانب سے بے دریغ شیلنگ پر کارکنوں نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔
برہان انٹرچینج بند ہونے پر وزیراعلی گاڑی کے اندر بیٹھ گئے، اس پر کارکنان برہم ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ پیدل ہمارے ساتھ آگے چلیں۔
کارکنان کے احتجاج پر وزیراعلی گاڑی سے نکل آگئے اور کارکنوں کو آگے بڑھنے کی ہدایات کی مگر کارکنان نے وزیراعلی کو ساتھ پیدل چلنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال