290672 7477627 updates 1

اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی گوجرانوالہ سٹیڈیم آدھا بھی نا بھر سکیں،فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا،پہلے ہی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب سے 20 ہزار رہ گئی،اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں،یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینارپاکستان کا گرائونڈ بھی بھر دیا تھا،انہوں نے کہا کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا بھی نہیں ہونا۔انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کو پینے کا صاف پانی ، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کرے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کرونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔خاندانی کرپشن کے بچا کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری ڈیفنس مقرر، اعلامیہ جاری کر دیا گیا