imran khan foresees industrial pakistan 1597439613 6691 1

وزیراعظم نے صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے این سی اوسی کوکورونا پرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا بڑھنے کے پیش نظر ہسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعظم کوکورونا کی موجودہ صورتحال حکومتی اقدامات کورونا کے پھیلاؤ اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کی صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی، اجلاس کےاعلامیے میں قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کے حالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی، قومی رابطہ کمیٹی این سی سی کی ریسٹورینٹ، شادی ہال، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی بھی توثیق کی، وزیراعظم نے وبا پر قابو اور شہریوں کے رہن سہن میں توازن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا بڑھنے کے پیش نظرہسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں، عمران خان نے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا، این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے، وزیراعظم نے این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف