news 1555613331 3466

کاٹلنگ میں پولیس کی کاروائی۔ 3 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): کاٹلنگ میں پولیس کی بڑی کامیابی 28 لاکھ روپے لوٹنے والے ڈاکو گرفتار ہوئے، 3 رکنی گروہ کا سراغ لگا لیا، لوٹے ہوئے مال میں 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے، ڈاکووں نے قاسمی سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے اسلحے کی نوک پر رقم ہتھیا لی تھی، پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان اشفاق .امجد اسلام اور شہاب تینوں کا تعلق آلو قاسمی سے ہے، گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی