831032 drugs 1496140288 596 640x480 1

ٹل قبائلی ضلع کرم سے پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (ٹل) ٹل قبائلی ضلع کرم سے پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، پولیس کی مطابق مامو خوڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مزدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 71 کلوگرام چرس برآمد ہوئے، بین الصوبائی سمگلرکوگرفتارکرلیا، گرفتار سمگلر کا تعلق پنجاب سے ہے، جو ضلع کرم سے براستہ ہنگو چرس لاہور سمگل کر رہا تھا، گرفتار سمگلر محمد اعظم ولد جنگجو خان سکنہ لاہور گنج بخش سے ہے، ناکہ بندی کے دوران چرس مزدہ نمبرFLE-2914 کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ہے، ایس ایچ او مجاہد حسین طوری کا کہنا تھا کہ کاروائی ڈی پی او ہنگو کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹل اسد زبیر کی نگرانی میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی