کورونا منہ زور: ملک بھر میں کورونا کے 3138 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 56مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3138افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46376ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 74ہزار 301مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔

ملک بھرمیں4 لاکھ29 ہزار 280 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 89ہزار687 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 25ہزار 250 ، جبکہ کے پی میں 50762کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 33695کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4765 ، بلوچستان میں 17604کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

آزاد کشمیر میں کورونا کے 7517 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 3099، پنجاب میں 3265 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں، نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹرکے مطابق کے پی میں 1439،اسلام آباد میں 348 اور بلوچستان میں 171 افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت میں 98اور آزاد کشمیر میں183افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8603اموات ہو چکی ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40202کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 357 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 613 ہسپتالوں میں کورونا کے 3170مریض زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

ملک بھر میں اب تک 59لاکھ 6ہزار 146افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک کے چار اہم علاقوں میں زیادہ مریض وینٹلیٹر پر زیر علاج ہیں، ملتان میں 64 فیصد ہے، اسلام آباد میں 48 فیصد مریض وینٹلیٹر پر ہیں، پشاور میں 38 اور لاہور میں 36 فیصد مریض وینٹیلٹر پر ہیں۔

ملک بھر میں آکسیجن بیڈز پر زیرعلاج مریضوں کی شرح زیادہ ہیں،اسلام آباد میں 61 فیصد مریض راولپنڈی میں 55 فیصد مریض اکسیجن بیڈز پر ہیں،پشاورمیں 51 اور ملتان میں 48 فیصد مریض اکسیجن بیڈز پر زیرعلاج ہیں۔