زرعی یونیورسٹی پشاور کے3 پروفیسرز سمیت 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: زرعی یونیورسٹی پشاور کے3پروفیسر سمیت 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،متاثرہ افراد میں 3پروفیسر اور ایک سٹور آفیسر شامل ہے .

انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ افراد گھروں پر قرنطینہ کرلئے گئے ہیں ،یونیورسٹی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے.فیکلٹی ممبرز یا عملے کو علامات ظاہر ہونے پر فوری آئسولیٹ کیا جاتاہے ،یونیورسٹی میں پروفیسرز ان لائن کلاسز لے رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی