.jpg

اسپیکر قومی اسمبلی سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ کی ملاقات

ویب ڈیسک :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی خیبرپختونخواہ کی ملاقات، ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال، اسپیکر کا خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان،

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے خیبرپختونخواہ کی پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، خیبرپختونخواہ پولیس نے صوبے سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے بےمثال قربانیاں دیں ہیں، صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں گزشتہ ماہ فائرنگ کرنے والے دو متحرب گروپوں کے مابین میں مذاکرات کرانے میں کے پی کے پولیس نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

آئی جی کے پی کے نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے کے پی کے پولیس کے لیے اسپیکر کے تعریفی کلمات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیامؤ، صوبے میں امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ کے پی کے پولیس کا مشن ہے، خیبرپختونخواہ پولیس کا ہر جوان اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی انجام دہی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان