download 8 4

باجوڑ میں آج سے پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا

ویب ڈیسک (باجوڑ): باجوڑ میں پولیو مہم کا افتتاح، سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر نے ڈی سی دفتر میں بچے کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا، سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیرکا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی، پولیو کیخلاف جنگ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے، پولیو کیخلاف 5 روزہ قومی مہم 25 ستمبر تک جاری رہیگی، پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلمان خالد ، ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ