ehsaas program

مالاکنڈ:احساس کفالت پروگرام مرکزمیں خواتین کامشکلات سےدوچار

ویب ڈیسک(ملاکنڈ) تحصیل درگئی احساس کفالت پروگرام کے مرکز میں خواتین کا رش،خواتین کا کہنا تھا کہ تین دن سے روزانہ آتے ہیں پیسے نہیں ملتے ،پہلے جلدی پیسے مل جاتے تھے اب ایک سینٹر ہے اور چار دن انتظار کے بعد بھی باری نہیں آتی ۔
متاثرہ خواتین کا کہنا تھاپروگرام کے سینٹرز میں اضافہ کیا جائے تاکہ خواتین کو پیسے لینے میں آسانی ہو گھر خالی چھوڑ کے یہاں پورا دن انتظار کرتے گزر جاتا ہے ۔ مرکز میں بھی باری کا خیال نہیں رکھا جاتا ،حکام بالا اس مسئلے کو فوری طور حل کرے تاکہ خواتین کو بے جا اتنے انتظار سے بچایا جا سکے ۔متاثرہ خواتین کچھ لوگ آتے ہیں ان کو پیسے مل جاتے ہیں اور کچھ لوگ چار دن بعد بھی انتظار کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا