ghagra

صوبائی ملازمین کا پینشن ترقیاتی بجٹ کے برابر ہوگیا

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبائی ملازمین کا پینشن ترقیاتی بجٹ کے برابر ہوگیا ہے، پینشن کا بڑھ جانا غیر متوازن ہے، پندرہ سال قبل صوبائی بجٹ اسی ارب جبکہ پینشن ایک ارب روپے تھا، گذشتہ دس سالوں کے دوران پینشن ترقیاتی بجٹ کے برابر ہوا ہے،

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے

ریٹائرمنٹ حد تین سال بڑھنے سے اگلے دس سالوں میں 140 ارب روپے فائدہ ہوگا، پینشن ریفارمز کے ریورس ہونے سے پچھلے آٹھ ماہ میں 13 ارب روپے خرچ ہوئے، سپریم کورٹ کے 63 سال ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے، 63 سالہ ریٹائرمنٹ فیصلہ سے نئے ملازمتوں اور موجودہ ملازمین کی ترقی متاثر نہیں ہوگی،

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

تیمور جھگڑا خیبرپختونخوا کے معاون اطلاعات کامران بنگش اور وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی نیوز کانفرنس، تمام ملازمین کی پینشن محفوظ ہوگی، ملازمین نے کام کیا ہے پینشن انکا حق ہے۔