force

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈرز ہلاک

ویب ڈیسک (باجوڑ): باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ضلع باجوڑ کے علاقے قزافی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دودہشت گردوں کو ھلاک کیا ہے، حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے رات گئے باجوڑ میں کاروائی کی۔

انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈرز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے رات گئے دھشتگردوں کے باجوڑ میں خفیہ آمدورفت کی اطلاع اور دھشتگردی کے ممکنہ واقعہ کے پیش نظرآپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران دھشتگردوں کے قبضے سے ھتیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ سے برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا
مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا

یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ کچھ عرصے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا ہے اور اب تک کلعدم دھشتگرد تنظیم کے متعدد کمانڈرزہلاک اور دیگرگرفتار کئے جا چکےہیں، کاروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔