Untitled 1 62

قائداعظم نے خطاب میں رشوت اور اقربا پروری کو ایک اہم لعنت قرار دیا تھا۔ چیئرمین نیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد):چیئرمین نیب نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس اربوں روپے کی بڑی مچھلی کے منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت ہیں، نیب نے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنسز جمع کروائے ہیں، قائداعظم نے خطاب میں رشوت اور اقربا پروری کو ایک اہم لعنت قرار دیا تھا، وائٹ کالر جرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہے، نیب میگا بدعنوانی کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف

انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا مرکزی ادارہ ہے، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہیں، سارک ممالک میں نیب کو رول ماڈل تنظیم سمجھا جاتا ہے، کرپشن کے کچھ 1243 مقدمات میں 943 ارب روپے کے بدعنوانی کا حجم ہے، تمام مقدمات احتساب کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی

نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سی آئی ٹی تشکیل دی ہے، نیب افسران قانون کے مطابق لگن اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نیب کے پاس اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، فلودا والا کے ناموں پر جعلی اکاؤنٹ کھول کر اربوں روپے لوٹ لئے گئے، آٹے اور شوگر سکینڈلز کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔