images 1 18

پشاور:مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشےکے پیشِ نظرمختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کےمطابق پشاورکےعلاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفینس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ان مقامات میں لاک ڈاؤن آج شام 6 بجے سےنافذ ہوگا جبکہ ان آؤٹ انٹری بند رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کےکیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

اعلامیے کے مطابق متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔