سینیٹر دلاور خان

سینیٹر دلاور خان کا سینیٹ میں اپنا پارلیمانی انڈیپنڈنٹ گروپ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): خیبر پختونخواہ سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی انڈیپنڈنٹ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق سینیٹر دلاور خان خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت سے اپنا پارلیمانی انڈیپنڈنٹ گروپ بنائیں گے، دلاور خان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے انڈیپنڈنٹ گروپ کے پارلیمانی سربراہ ہوں گے.

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈز کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست

ذرائع نے مزید کہا کہ ان کی سربراہی میں سینیٹرز کا انڈیپنڈنٹ گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا، سینیٹر دلاور خان انڈیپنڈنٹ بلاک میں دیگر مختلف سینیٹرز کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرسکتے ہیں.

مزید پڑھیں:  گریٹر کیمپس پشاور کی چاروں جامعات ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ